Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول کی وفاق کے بجٹ پر تنقید

اپ ڈیٹ 20 جون 2020 01:25pm

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ پر وفاقی حکومت شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وہ رینجرزاہلکاروں پرحملےکی مذمت کرتے ہیں ہوں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  وہ اپنےشہیدوں کیلئے دعاگو ہیں،تاہم  کورونا کےدوران ایسےحملے افسوسناک ہیں۔

بلاول بھٹو نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ  عالمی وبائی صورتحال میں حکومت سب کومتحدکرتی ہے، لیکن وفاقی حکومت سب کو متحد کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اور تمام سیاسی جماعتوں نے بجٹ کو مستردکردیاہے۔

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ  امید تھی کہ بجٹ وبا کومدنظررکھ کربنایاجائےگا، بجٹ دیکھ کرلگتاہےکہ کورونا کوئی مسئلہ ہی نہیں، عوام کی صحت اورمعاشی بہتری کیلئےکوئی اقدام نہیں کیاگیا۔

بلاول نے مزید کہا کہ  حکومت کوچاہئےکہ کوروناکامعاملہ سنجیدگی سےلیاجائے،تمام صوبوں کو ہیلتھ پیکج دیاجاناچاہئے تھا، صحت کی سہولیات کوبہترنہیں بنایا گیا، بجٹ میں کہاگیاکہ70ارب روپےکوروناکیلئےرکھےگئے، تاہم  یہ رقم ایم این ایزکےترقیاتی منصوبوں کیلئےرکھی گئی ہے

پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ  وفاق کہہ رہاہےکہ صوبےخود وبا کا مقابلہ کریں، لیکن  سندھ کو229ارب روپے کم دیئے گئے،اور پنجاب کو بھی400ارب روپے کم دیئےگئے ہیں۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ  یہ وقت صوبائی حکومتوں کو سپورٹ کرنےکا تھا، وفاقی بجٹ عوام کےصحت کےسہولیات کوتحفظ نہیں دیتا، سندھ حکومت نےمشکل صورتحال کےباوجودمتوازن بجٹ دیا۔